صولت مرزا کا اعترافی بیان چشم کشا ہی نہیں حکمرانوں کے لیے تازیانہ عبرت ہے‘فریدپراچہ،

مقدمات کو اب منطقی انجام اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ماضی کی طرح نامکمل اور ادھورے اقدامات نہ کیے جائیں

جمعرات 19 مارچ 2015 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ صولت مرزا کا اعترافی بیان چشم کشا ہی نہیں حکمرانوں کے لیے تازیانہ عبرت ہے ، کراچی کے حالات پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے ، جے آئی ٹی کی رپورٹس ، اجمل پہاڑی ، رضوان قریشی و دیگر کے اعترافی بیانات ، سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی دلخراش رپورٹ ، بھتہ خوری پر کراچی کے تاجروں کے مظاہروں اور کراچی میں ہر روز ملنے والی بے گناہ لاشوں کے باوجود قاتلوں کی پشت پناہی کرنے والے حکمران آئین ، قانون ، انصاف اور اپنے ضمیر کے کٹہرے میں مجرم ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد پر واضح الزامات اور گزشتہ پندرہ سالوں کے کراچی کے خونریزی کے واقعات کے بعد ناگزیر ہے کہ گورنر کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مقدمات کو اب منطقی انجام اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ماضی کی طرح نامکمل اور ادھورے اقدامات نہ کیے جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں