عسکر ی ونگ رکھنے والی سیاسی جماعتیں ملک کیلئے سب سے بڑا خطر ہ ہیں ان سے نجات حاصل کر نا ہوگی‘ میا ں محمود الرشید ،

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے عوام کو نعروں اور دعوؤں کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے عوام بلدیاتی انتخابات میں انکو مستر د کر دینگے ‘ اپوزیشن لیڈر

جمعرات 19 مارچ 2015 23:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ عسکر ی ونگ رکھنے والی سیاسی جماعتیں ملک کیلئے سب سے بڑا خطر ہ ہیں ان سے نجات حاصل کر نا ہوگی‘ٹارگٹ کلرز کو سپورٹ کر نیوالی سیاسی جماعتیں بھی انکے برابر کی شر یک ہیں ‘حکمران ذاتی کی بجائے قومی مفادات کو تر جیح دیں،بلدیاتی انتخابات میں عوام (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی کر پشن اور انکی عوام دشمن سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں گے ۔

جمعرات کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہو ریت کا حسن نامکمل ہے مگر بد قسمتی سے (ن) لیگ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور بلدیاتی انتخابات کر وانے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کر رہی لیکن تحر یک نے ہمیشہ بلدیاتی انتخابات کیلئے جد وجہد کی ہے تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں سمیت تمام معاملات پر مکمل نظر رکھے گی اورہم حکمرانوں کو کسی قسم کی دھاندلی کی منصوبہ بندی کی اجازت نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے عوام کو نعروں اور دعوؤں کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے عوام بلدیاتی انتخابات میں انکو مستر د کر دیں گے اور کا میابی تحر یک انصاف کے قدم چومے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت کا بھی عسکری ونگ ہے اسکے خلاف آئین وقانون کے مطابق کا روائی ہونی چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں