مشتعل ہجوم کی طرف سے دو نوجوانوں کو زندہ جلانے کے واقعے کی تفتیش میں پیشرفت ،18افراد کی نشاندہی کر لی گئی
جمعہ 20 مارچ 2015 13:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)سانحہ یو حنا آباد کے بعد مشتعل ہجوم کی طرف سے دو نوجوانوں کو زندہ جلانے کے واقعے کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے ، سکیورٹی اداروں نے ویڈیو سے 18افراد کی نشاندہی کر لی ، یو حنا آباد اور دیگر آبادیوں سے آ کر مشتعل ہجوم میں شامل ہونے والے متعدد نوجوان روپوش ہو گئے ،پولیس افسران نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل شروع ہونے کے بعد کسی بھی طرح کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی ۔
ذرائع کے مطابق یو حنا آباد میں گر جا گھروں پر خود کش حملوں کے بعد مشتعل ہجوم کی طرف سے مشتبہ قرار دے کر جلائے جانے والے دو نوجوانوں کے ورثاء کی طرف سے مقدمات کے اندراج کے بعد اسکی تفتیش میں تیزی لائی گئی ہے اور اس میں پیشرفت بھی ہوئی ہے ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق مشتعل ہجوم کی طرف سے نوجوانوں کو جلائے جانے کی بننے والی ویڈیو میں تقریباً25سے 30افراد نمایاں ہیں جن میں سے 18کی نشاندہی کر لی گئی ہے اورپولیس سمیت دیگر حساس اداروں کی طرف سے گرفتاریوں کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آئندہ 48گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں آنے کا امکان ہے ۔
ایک اور ذرائع کے مطابق مشتعل ہجوم میں صر ف یو حنا آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل نہیں تھے بلکہ مختلف مقامات پر رہائش پذیر مسیحی بھی اس میں شامل ہو گئے تھے جو واقعے کے بعد روپوش ہو گئے ہیں جبکہ انکے پڑوسی بھی تحقیقات میں پولیس کو کسی طرح کی مدد فراہم نہیں کر رہے جسکی وجہ سے انکی گرفتاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل شروع ہونے کے بعد کسی بھی طرح کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے اور اس حوالے سے حکومتی ذمہ داران کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے پروجیکٹ مینجمنٹ پر تربیتی ورکشاپ ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
400 ارب روپے سے زائد کا زرعی پیکج کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا‘ عاشق حسین کرمانی ..
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان
پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی ..
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
ویڈیو گیمنگ سنٹر ، انٹرٹینمنٹ ایرینا، باکسنگ اور فٹ بال اکیڈمی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ،وزیر اعلیٰ ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات