(ن) لیگ کی مقبولیت کا چہرہ بلدیاتی انتخابات میں سامنے آ جائے گا ‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 20 مارچ 2015 13:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا چہرہ بلدیاتی انتخابات میں سامنے آ جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام کے ساتھ کئے گئے کسی وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا مسلم لیگ ن کی حکومت کمر توڑ مہنگائی کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کی نج کاری کا پروگرام بنایا جا رہا ہے جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہو گا ملک میں غربت اور بے روزگاری دور کرنے کی بجائے غریب مکاؤ پالیسی ختم کی جائے حکومت اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کرے، ملک میں جاری مذہبی، لسانی، فرقہ بندی کی لہر کو ختم کرنے اور غربت، جہالت، بے روزگاری، ناانصافی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں