سانحہ یو حنا آباد کے تناظر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

جمعہ 20 مارچ 2015 16:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) سانحہ یو حنا آباد کے تناظر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے جمعتہ المبارک کے موقعہ پر صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر بھی سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد میں پیش آنے والے دہشتگردی اور اسکے بعد کی صورتحال کے تناظر میں کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ یو حنا آباد کے اندر اور اطراف میں بھی سکیورٹی انتہائی سخت رہی ۔مساجد اور گرجا گھروں کے اردگرد حفاظتی انتظامات سخت رہے اور7ہزار سے زائد پولیس اہلکارسکیورٹی پر موجود رہے۔علاوہ ازیں نماز جمعہ کے موقع پر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور حساس مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔ حساس مساجد کے اطراف میں پارکنگ ممنوعہ قرار دی گئی جبکہ نمازیوں کو جامعہ تلاشی کے بعد مسجد کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں