پی ٹی آئی پنجاب کے رہنماؤں کی کراچی میں مسجد کے باہر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 20 مارچ 2015 16:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال نے کراچی میں مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کے لئے جلد صحتیابی کی دعاء کی، رہنماؤں نے کہاکہ سندھ حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے ،سندھ کے حکمران اقتدار کے مزے لینے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کو سفاک دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ،رہنماؤں نے کہاکہ مسجد پر حملہ سفاک دہشتگردوں کا بزدلانہ فعل ہے ، حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کا ر لائے،اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں