ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناکامی پر انکوائری کی جائے گی:شہریار خان

جمعہ 20 مارچ 2015 16:39

ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناکامی پر انکوائری کی جائے گی:شہریار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2015ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خا ن نے ٹیم کی شکست پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ پاکستان کی ناکامی پر انکوائری کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہریار خان نے کہاکہ قومی ٹیم نے آسٹریلوی ٹیم کا اچھا مقابلہ کیا لیکن میچ نہیں جیت سکتے۔انہوں نے شاہد آفرید ی اور مصباالحق کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وطن واپسی پر ان کو الوداعی تقریب بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں