کاہنہ میں واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے اور آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق ،دو زخمی

جمعہ 20 مارچ 2015 17:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقہ کاہنہ میں واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے اور آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ، ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کاہنہ میں کاچھا روڈ پر واقع مچھر دانیاں اور تولیے بنانے والی فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا جسکے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں ایک فیکٹری ملازم ابراہیم موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو مزدور زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ سمیت دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اوور ایک گھنٹے کی کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں