پرفتن دور میں دعوت کے کام کو تیزکرنا ہوگا،اسلام کے صحیح تصور کو اجاگر کرناوقت کی اہم ضرورت ہے،

امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد کا کارکنوں سے خطاب

جمعہ 20 مارچ 2015 18:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ موجودہ پرفتن حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ دعوت کا کام کرنے اور اسے عام لوگوں تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس دور میں امت کا درد رکھنے والوں کی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ حالات وواقعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ دعوت کے کام کی رفتار کو مذید تیز کیاجائے ۔اسلامی تہذیب وتمدن اقدار و روایات کے تحفظ کے لیے حکمرانوں سمیت ہر باشعور افراد، اداروں اور طبقات سے اس ضمن میں مثبت اور فعال کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کے صحیح تصور کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام میں فتنہ وفساد کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے حقیقی اور صحیح تصور کو دنیا کے سامنے پیش کیاجائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فحاشی وعریانی کے ذریعے سے ایمان کوتباہ کیاجا رہا ہے۔ ہمیں نوجوان نسل کو جہنم کا ایندھن بنانے والے ہندوکلچر ،مغربی ثقافت اور ہر قسم کی فحاشی وبے راہ روی کو ختم کرکے اسلامی اقدار کی ترویج کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ریاست کے اندر تباہ کن فحاشی اور بے حیائی پھیلا کر نوجوان نسل میں لادینیت پھیلانا بھی بدتر ین ،انتہا پسندی ودہشت گردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں