لاہور: سانحہ کوٹ رادھا کشن کی تحقیقات میں پیش رفت، مزید 25 افراد گرفتار۔

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:31

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء) : کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو جلائے جانے کے حوالے سے جاری تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ گواہان کے بیان مجسٹریٹ کی عدالت میں قلمبند کیے جانے کے بعد تحقیقات کے بعد مزید 25 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کی کل تعداد 101 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب کی جانب سے اس کیس کی تحقیقات کے حوالے سے نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل اختر عمر حیات کونئی تحقیقاتی کمیٹی کا سر براہ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں