تین روزہ اینستھزیا اینڈ پین مینجمنٹ کانفرنس 3 اپریل سے لاہور میں ہو گی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پاکستان سوسائٹی آف اینستھزیالو جسٹ اور سوسائٹی آف ٹریٹمنٹ اینڈ سٹڈی آف پین لاہور کے زیر اہتمام تین روزہ اینستھزیا اینڈ پین مینجمنٹ کانفرنس 3 اپریل سے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے‘ سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد بشیر نے بتایا کہ اس کانفرنس میں نا صرف پورے ملک بلکہ بیرونی ممالک سے بھی طبی ماہرین شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

یہ انٹرنیشنل کانفرنس ٹرینی ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کو اپنا نالج اپ ڈیٹ کرنے اور سکلز میں اضافہ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی‘ کانفرنس کے دوران ہینڈز آن ٹریننگ ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں