پنجاب ویلفےئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل کے زیر اہتمام سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پر الحمرا آرٹ کلچرل کمپلیکس میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام ،
خصوصی بچے ملک کا مستقبل ہیں جو دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکتے، ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی، سپیشل بچوں پر توجہ دیکر ہم انہیں معاشرے کا فعال رکن بنا سکتے ہیں،شائستہ پرویز ملک‘جسٹس(ر)عامر رضا
ہفتہ 21 مارچ 2015 19:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) پنجاب ویلفےئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل(PWTD)کے زیرِ اہتما م امین مکتب کے تعاون سے سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پرسست ذہنی مریض بچوں کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہنے کیلئے الحمرا آرٹ کلچرل کمپلیکس ، قذافی سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سست ذہنی مریض(Down Syndrom)بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سپیشل بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
پروگرام کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک‘جسٹس(ر)عامر رضا‘جسٹس فرخ عرفان تھے جبکہ پنجاب ویلفئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ(PWTD)کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی گیسٹ آف آنر تھے۔ اس موقع پر امین مکتب کی پرنسپل خاور سلطانہ نے امین مکتب سکول کی 50سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی بچے ملک کا مستقبل ہیں ۔
ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں اور یہ بچے بھی نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ امین مکتب سے مل کر آؤٹ ریچ پروگرام کر رہا ہے جس میں جو بچے سکولوں تک نہیں جا سکتے یا جن کے والدین معاشی مسائل کی وجہ سے ایسے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتے ان بچوں کو گھر میں تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور اس وقت 1800کے قریب سپیشل بچے آؤٹ ریچ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔جسٹس(ر)عامر رضا‘جسٹس فرخ عرفان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپیشل بچوں پر توجہ دیکر ہم انہیں معاشرے کا فعال رکن بنا سکتے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ لیبارڈ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جہاں ایسے بچوں کو ساری سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔بعد ازاں کمیونٹی ریسورس پرسن لڑکیوں کو ایورڈ اور کیش پرائز انعام بھی دےئے گئے۔ (محمد سلیمان)لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
علی امین گنڈا پور وفاق پر حملہ ،قابض ہونے کی جو بات کر رہے ہیںوہ انکی جماعت کی تاریخ ہے ‘ ملک احمد خان ..
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث پلاسٹک فیکٹری پکڑی گئی،ترجمان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ