عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،

تمام مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے ہوئے کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ،مقررین کا اجتماعات سے خطاب

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام قصورمیں منعقد ہونے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا عمرحیات ،مولانا خالد محمود،مولانا عبدالرزاق اور مولانا عبدالنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

اتحاد امت کے لیے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی فارمولانہیں ۔ ختم نبوت کانفرنس قصورتاریخ ساز ہوگی،تمام مکاتب فکر کے جیدعلماء کرام خطاب کریں گے۔تمام مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ والہانہ عقیدت اور محبت رکھتے ہوئے کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔علماء کرام نے کہا عقیدہ ختم نبوت ایمان کا اہم ترین جزو ہے اس کے استحکام میں پوری امت کا استحکام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خلافت راشدہ کے اولین دور میں تحفظ ختم نبوت کیلئے فرزندان اسلام نے جو تاریخ ساز جدوجہد کی وہ حشر تک معیار حق و صداقت ہے ۔اور ملت اسلامیہ ان اساسی نقوش پر اپنا فرض منصبی ادا کر تی رہے گی۔ پاکستان اسلام کے نعرہ مستانہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ۔لیکن مملکت خداداد میں منکرین ختم نبوت کو جو اہمیت دی گئی وہ ناقابل فہم ہے ۔

سقوط ڈھاکہ سے آج کے حالات تک دشمنان اسلام اور منکرین ختم نبوت کی گہری سازشوں کا نتیجہ ہیں ۔ارباب اقتدار کا فرض منصبی ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے وجود سے قادیانیت کے کینسر کو ختم کریں ۔ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ختم نبوت کی حفاظت کریں گے ۔ قادیانیوں کیلئے دو ہی راستے ہیں ۔اسلام قبول کرلیں یا پاکستان کے شریف اور وفادار شہری بن کر آئین پاکستان کی مکمل پاسداری کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں