لاہور، مشنری سکولوں، گرجا گھروں پر کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ التوا کا شکار،

پادریوں اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے ”حکومت “ سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے دو ماہ پہلے سمری ارسال کی تھی

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) پنجاب بھر میں موجود اقلیتی فرقوں نے اپنی عبادتگاہوں، مشنری سکولوں اور عیسائی بستیوں کے داخلی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں سمیت سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی درخواست دو ماہ پہلے حکومت سے کی تھی جس پر تاحال عمل درآمد نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سانحہ پشاور کے بعد نئی سیکورٹی سمری بھی انتظامیہ کو بھجوائی گئی تھی جس میں104 حساس گرجا گھروں، مشنری سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے، پولیس اہلکاروں کی اضافی تعداد مانگی گئی تھی۔

محکمہ پولیس سے وابستہ ایک سینئر اہلکار نے آن لائن کو بتایا کہ پنجاب پولیس اس سلسلے میں اقلیتی مذہبی عبادگاہوں میں کیمرے لگانے میں معاونت کرے گی تاہم مذکورہ منصوبے کا فنڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ یا متعلقہ ادارے ہی جاری کرے گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں