یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس میں کرکٹ میچ کا انعقاد

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس میں دو ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلاگیا ۔یہ کرکٹ میچ یونیورسٹی ہذاکے طلبہ کا آپس میں کر کٹ میچ تھا۔ کرکٹ میچ میں طلبہ نے بھر پوردلچپسی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس کرکٹ اور دیگر سپورٹس میں طلبہ کی دلچپسی کو قائم رکھنے کے لئے اور سپورٹس کی ترقی کے لئے کھیلوں کا انعقادکرتی ہے ۔مقامی کرکٹ میچ میں جیتنے والی ٹیم کویونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو فاروق بلوچ اور ڈائیکٹر اکیڈمک فرخ اعوان نے انعامات تقسیم کیے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں