سندھ میں گورنر راج کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ، خواجہ سعد رفیق ،

جوڈیشل کمیشن کا قیام کسی کی ہار جیت نہیں ، عمران شادی کے بعد سنجیدہ ہوگئے ہیں ، کراچی آپریشن پھوڑے کی سرجری کے مترادف ہے ،سرجری کے دوران درد تو ہوگا ، کراچی آپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں امن وامان تباہ کرنے والوں کیخلاف ہے ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:25

سندھ میں گورنر راج کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ، خواجہ سعد رفیق ،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء ) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ، جوڈیشل کمیشن کا قیام کسی کی ہار جیت نہیں ہے ، عمران خان شادی کے بعد سنجیدہ ہوگئے ہیں ، کراچی آپریشن پھوڑے کی سرجری کے مترادف ہے ، سرجری کے دوران تکلیف تو ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف اب سیاسی جماعت بننے جارہی ہے عمران خان اب سیاست کو سمجھنے لگے ہیں خوشی ہے کہ شادی کے بعد عمران خان میں سنجیدگی آئی جوڈیشل کمیشن کا قیام کسی جماعت کی ہار جیت نہیں ملکی ترقی کے لئے سب کو افہام وتفہیم سے معاملات کو حل کرنا چاہیے کراچی آپریشن کے مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں کراچی آپریشن پھوڑے کی سرجری کی مانند ہے پھوڑے کی سرجری کے دوران درد تو ہوتا ہے لیکن سرجری کے بعد درد ہمیشہ کے لئے ختم ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی آپریشن کے بعد کراچی میں ہمیشہ کیلئے امن قائم ہوجائے گا ۔ کراچی آپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں ہے بلکہ کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کیخلاف ہے کراچی کا امن بحال کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے غصے میں آکر فوج پر تنقید کرنا درست اقدام نہیں سیاسی جماعتوں کو اپنا احتساب کرنا چاہیے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں ریلوے نظام کو بہتر بنارہے ہیں ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کا احتساب کیاجائے گا تمام افسران پر نظر رکھی ہوئی ہے بدعنوانی کی اجازت کسی کو نہیں دینگے اپنے دور حکومت میں ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنا کر رہیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں