لاہور،پانی کے عالمی دن کے کے حوالے سے تصویری نمائش اور آگاہی واک آج الحمراء آرٹ کونسل میں ہوگی

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) پانی کے عالمی دن کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام”صاف پانی ۔محفوظ زندگی“کے عنوان کے تحت تصویری نمائش اور آگاہی واک آج الحمراء آرٹ کونسل میں منعقد ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

تصویری نمائش کا افتتاح پاکستان ہلال احمر کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی کریں گے جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبد الشکور ، نائب صدر سید احسان اللہ وقاص اور جنرل سیکرٹری شاہد اقبال سمیت سینئر صحافیوں، یونی ورسٹی کے طلبہ و طالبات،سکول کے بچوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔ (

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں