کراچی میں امن کیلئے نقلابی اور تسلسل کے ساتھ اقدامات کیے جائیں‘ سراج الحق
جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے ہی اہل کراچی کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوا ہے کراچی میں جعلی الیکشن کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے ، آپریشن کے ساتھ شہر کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف بھی توجہ دی جائے، وفاقی حکومت کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے 5سو بلین روپے کی گرانٹ کا اعلان 0کرے اسلام آباد کے منفی اور متعصبانہ رویہ نے ہی بلوچستان کو آتش فشاں بنایا ہے،حکمرانوں کی ان پالیسیوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا لیکن حکمرانوں نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ،پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 21 مارچ 2015 22:07
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کو مکمل طور پر اسلحہ سے پاک کرنے ، پرامن شہر بنانے اور دہشتگردوں اور بھتہ خوروں سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اور تسلسل کے ساتھ اقدامات کیے جائیں۔ کراچی میں جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے ہی اہل کراچی کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ملک کے دیگر حلقوں کی طرح کراچی میں ہونے والے جعلی الیکشن کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے اور عوام کی حقیقی رائے کے مطابق الیکشن ہو ،تا کہ عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی ترجمانی ہو سکے،کراچی میں جا ری آپریشن کے ساتھ ساتھ شہر کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف بھی توجہ دی جائے ،وفاقی حکومت کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے 5سو بلین روپے کی گرانٹ کا اعلان کرے اسلام آباد کے منفی اور متعصبانہ رویہ نے ہی بلوچستان کو آتش فشاں بنایا ہے اور حکمرانوں کی ان پالیسیوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا لیکن حکمرانوں نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ۔
(جاری ہے)
احمد ،مسلم پرویز،سیکریٹری عبد الوہاب،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سیاسی جرگے اور پوری سیاسی قیادت کی کامیابی ہے اور اس کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرنے والے تما م لوگ قابل مبارکباد ہیں ،سراج الحق نے کہا کہ میرا کراچی کے عوام کے لیے بھی یہ پیغام ہے کہ یہاں کے باشندوں کے بزرگوں نے قیام پاکستان میں بھرپور حصہ لیا تھا اور ہجرت اور بڑی مشکلات برداشت کی تھیں اور گھر بار چھوڑ اتا کہ ایک اسلامی اور فلاحی ریاست قائم ہو ،ان بزرگوں کی اولاد سے میری اپیل ہے کہ ایک اسلامی و فلاحی ریاست کے قیام کے لیے از سر نو تحریک پاکستان شروع کر نے کے لیے کراچی کے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،جماعت اسلامی کا بھی فرض ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے آگے بڑھے ،اور ہر زبان بولنے والے کو ساتھ ملا کر کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے جدو جہد کرے ۔ایک اسلامی ، خوشحال اور ترقی یافتہ کراچی ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ،سراج الحق نے کہا کہ آج سے ادارہ نور حق صرف جماعت اسلامی کے تنظیمی دفتر کے بجائے یوتھ سینٹر ہو گا کراچی کے نوجوان با صلاحیت اور تعلیم یافتہ ہیں ان کو متحد اور متحرک کرنے کی ضرورت ہے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے رضاکا ر تنظیمیں بنائی جائیں ۔حکومت کراچی کے عوام کے سامنے ایک مستقل لائحہ عمل سامنے لائے کیوں کہ وقتی اور نمائشی اقدامات کرنے سے مسائل حل نہیں ہو ں گے مرکزی حکومت جو اقدامات کرے ان میں کراچی کے شہریوں سے بھی مشاورت کی جائے کراچی آپریشن کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ۔ٹارگٹڈ آپریشن میں نیٹو کا اسلحہ بر آمد ہوا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ مجرموں ،دہشت گردوں اور بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف ہے اور بلا امتیاز ہو ۔اس میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے ،قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہے قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہونا چاہیے ہر فریق کو صفائی کا موقع ملنا چاہیے ،عدالت کے بغیر کسی کو بھی سزا دینے کے ہم خلاف ہیں لیکن عدالتوں کو بھی مکمل طور پر آزاد ہو نا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام بجلی ،پانی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں اور جب انسان مریخ پر جا رہا ہے کراچی کے عوام صاف پانی سے محروم ہیں ،وزیر اعظم نے میٹرو بس کا اعلان تو کیا لیکن عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ،کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل حل کیے بغیر حالات بہتر نہیں ہو ں گے،سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کے ناراض نوجوان جو پہاڑوں اور غاروں میں گئے ہو ئے ہیں وہ پاکستان کے مخا لف نہیں بلکہ وہ ظلم و جبر کے خلاف ہیں اور دو لت کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف ہیں ،بلوچستان کے وسائل پر وہاں کے عوام کا حق کا مطالبہ جائز مطالبہ ہے ،بلوچستا ن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پوری سیاسی قیادت کو ساتھ ملا کر جدو جہد کریں گے اور اس کے لیے کوئی جرگہ بنانے کی ضرورت پڑی تو جر گہ بھی بنائیں گے ۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
13سالہ بچی بازیاب ، الدین کے حوالے کر دیا گیا
اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک کی توسیع
گریڈ 21 کے افسران کو گریڈ 22 میں ترقیاں دینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب
شادمان چوک کو بھگت سنگھ کے نام سے منسوب نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کومہلت
لاہور ہائیکورٹ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفد کی ملاقات
حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کی کا لو نی بنا دیا ہے : جے یو آئی
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
حکومت کا برائیلر چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
محکمہ وائلڈ لائف نے سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
یوای ٹی اور اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس