کیسینو سکینڈل،پاکستان کرکٹ بورڈ کاچیف سلیکٹر معین خان کو عہدے سے فارغ کرنیکا فیصلہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:22

کیسینو سکینڈل،پاکستان کرکٹ بورڈ کاچیف سلیکٹر معین خان کو عہدے سے فارغ کرنیکا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21مارچ ۔2015ء ) پی سی بی نے نیوزی لینڈ میں کیسینو سکینڈل کے باعث ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے چیف سلیکٹر معین خان کو انکے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے معین خان کو کیسینو سکینڈل کے باعث چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ان کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کو بھی فارغ کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دورہ بنگلادیش کے لئے ٹیم کا انتخابات نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی جس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا ،اس نئی سلیکشن کمیٹی کو ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر نیوالے نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کا ٹاسک بھی دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2015ء کے ابتدائی دو میچوں میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد چیف سلیکٹر معین خان کو کیسینو میں دیکھا گیا تھا جس کے باعث میڈیا اور عوام کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کیسینو جانے پر معین خان سے تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں وطن واپس بلایا تھا تاہم ان سے ملاقات کے بعد چیئر مین پی سی بی کی جانب سے انہیں کلین چٹ دیدی گئی تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں