”اپنا روز گار سکیم“کے تحت خوش نصیب مرد و خواتین میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب کی جھلکیاں،

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ایک گاڑی خود چلائی ، گاڑیاں حاصل کرنے والے مرد و خواتین سے دلچسپ گفتگو، گاڑیوں کواپنے استعمال میں لائیں او راپنے خاندان کے لئے با عزت روز گار کمائیں،90 ہزار روپے کا فائدہ، 10لاکھ سے زائد لوگوں کو بلا واسطہ اور بلو اسطہ روز گار ملے گا،وزیراعلیٰ کا خوشگوار انداز میں خطاب

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤ ن میں”اپنا روز گار سکیم“کے تحت منعقدہ تقریب کے دوران خوش نصیب مرد و خواتین میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں# تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل وزیراعلیٰ ایک گاڑی میں بیٹھے اورگاڑی خود چلائی #وزیراعلیٰ نے گاڑیوں کی چابیاں حاصل کرنے والے مرد و خواتین سے گفتگو کی اور گاڑی کے مستقبل میں استعمال کے حوالے سے پوچھا# وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف تقریب کے موقع پر انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے# وزیراعلیٰ نے گاڑیوں کی چابیاں حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ان گاڑیوں کو استعمال میں لائیں او راپنے خاندان کے لئے با عزت روز گار کمائیں#وزیراعلیٰ نے خوشگوار اندازمیں تقریب سے خطاب کیا -#وزیراعلیٰ نے ایک موقع پر کہاکہ پنجاب حکومت نے گزشتہ ساڑھے 6برس کے دوران عوامی فلاحی منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں اور میں سوچ رہاہوں کہ اس بارے میں جلد پریس کانفرنس کروں تاکہ عوام جان سکیں کہ ان کی خدمت کی تڑپ رکھنے والوں نے کس جذبے کے تحت ایک ایک پائی بچا کر ان پر خرچ کی ہے#شیخ علاؤ الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی لیڈر شپ کی بدولت خوش نصیب افراد کو 90 ہزار روپے کا فائدہ پہنچ رہاہے# بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے کہاکہ” اپنا روز گار سکیم “ انتہائی شفاف ہے اور 10لاکھ سے زائد لوگوں کوبلا واسطہ اور بلو اسطہ روز گار ملے گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں