یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کاکانووکیشن پرسوں منعقد ہوگا

اتوار 22 مارچ 2015 11:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا21 واں کانووکیشن ( پرسوں) کو منعقد ہوگا ۔نیوآڈیٹوریم کمپلیکس میں منعقد ہو نے والے کا نووکیشن میں2000 سے زائد گریجوایٹس کو ڈگریاں دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

کانووکیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد ہوں گے۔کانووکیشن میں2009،2010 سیشن کے گریجوایٹس کے علاوہ2008 کے آرکیٹیچرڈییارٹمنٹ کے گریجوایٹس ،پی ایچ ڈی، ایم فل ،ایم ایس سی ،ایم بی اے کے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات کوبھی ڈگریاں دی جائیں گی جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈلزدئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں