مشترکہ کاوشیں کر کے فلم انڈسٹری کو خراب صورتحال سے باہر نکالا جا سکتا ہے ‘ معمر رانا

فلم آج بھی میری پہلی چوائس ہے ،ٹی وی مصروفیت کے باوجود فلمی سرگرمیوں کیلئے وقت نکالتا ہوں ‘ انٹرویو

اتوار 22 مارچ 2015 11:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی باتوں سے نہیں عملی طور پر کچھ کرنے سے ممکن ہوگی ، ہمیں سینئر ز کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی مواقع فراہم کرنا ہو ں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں فلم انڈسٹری کسی پلاننگ کے بغیر ہی چلی آرہی تھی اس دوران کسی نے بھی مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں سوچاجس کا خمیازہ آج ہمیں ویران اسٹوڈیو اور سینماؤں کا تیزی کے ساتھ پلازوں ،شو رومز اور شادی ہالز کی شکل میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم آج بھی میری پہلی چوائس ہے اسی لیے ٹی وی مصروفیت کے باوجود فلمی سرگرمیوں کے لیے وقت نکالتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے فلم انڈسٹری انتہائی مشکل دور سے گزررہی ہے۔فلم انڈسٹری کے بہتر مفاد میں اگر سب لوگ مشترکہ طور پر کوششیں کریں تو انڈسٹری کو اس خراب صورتحال سے نکالا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ نے دنیا بھر میں اپنے معیار کی وجہ سے بے حد مقبولیت اور شہرت حاصل کی ہے اور آج ہمار ڈرامہ سب سے بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں