اچھا کام کرنے والا ہی کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتا ہے‘ اداکار اسلم شیخ

کبھی اپنے اوپر کسی کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی ،ہمیشہ منفرد اور مختلف کرداروں کا انتخاب کیا

اتوار 22 مارچ 2015 11:34

لااہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) ٹی وی کے معروف اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ میں نے کبھی اپنے اوپر کسی کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی ،ہمیشہ منفرد اور مختلف کرداروں کا انتخاب کیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسے کردار کروں جو ہمارے معاشرے کے جیتے جاگتے ہوں اور ان میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اس کا بغور مطالعہ کرتا ہوں اور پھر اسی انداز میں اسے نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیشتر ڈراموں میں کرداروں کو ہمیشہ سراہا گیا، فنکار کا کیا ہوا کردار ہی معاشرے کا عکاس ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اسلم شیخ نے کہا کہ آج کے دور میں جب کہ ٹیلی ویژن پروڈکشن میں بہت اچھا کام ہورہا ہے اور نئے فنکار بہت تیزی سے سامنے آرہے ہیں اچھا کام کرنے والا ہی کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں