لاہور، باغبانپورہ میں سکیورٹی گارڈ اور شہریوں نے 3ڈاکو مار دیئے

اتوار 22 مارچ 2015 11:40

لاہور، باغبانپورہ میں سکیورٹی گارڈ اور شہریوں نے 3ڈاکو مار دیئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سکیورٹی گارڈ اور شہریوں نے فائرنگ کر کے تین ڈاکو مار دیئے جبکہ چوہنگ میں ایک ڈاکو نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے سراج پورہ میں تین ڈاکووٴں نے جیولری شاپ میں لوٹ مار کی۔ مزاحمت پر دکان کے مالک حمزہ کو گولی مار دی۔

(جاری ہے)

اسی دوران سکیورٹی گارڈ اور اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے، انہوں نے فائرنگ کر کے تینوں ڈاکووٴں کو موقع پر ہلاک کر دیا۔

زخمی جیولر حمزہ کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ اْدھر جوبلی ٹاوٴن چوہنگ میں دو ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، پولیس سے سامنا ہوا تو ایک ڈاکو زیر تعمیر گھر میں گھس گیا، پولیس کے مطابق ڈاکو نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں