عظیم فاسٹ باؤلر وقار یونس کو عالمی کپ کبھی راس نہیں آسکا
اتوار 22 مارچ 2015 12:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس کے لیے یہ عالمی کپ بھی خوشگوار ثابت نہ ہو سکا۔وقار یونس کو اس عالمی کپ سے قبل بھی اس بات کا شدت سے احساس تھا کہ عالمی کپ انہیں کبھی راس نہیں آیا۔وہ اس میگا ایونٹ کو یادگار بنانے کی شدید خواہش رکھتے تھے لیکن پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل سے آگے نہ بڑھ سکی۔وقاریونس نے1989 ء میں ایک ایسے بولر کے طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا جس کی وجہ شہرت تیز رفتار سوئنگ بولنگ سے اسٹمپس کو اکھاڑ پھینکنے کے ساتھ ساتھ حریف بیٹسمینوں کے پیر زخمی کرنے کی تھی۔
وہ اپنی خطرناک یارکر کی وجہ سے ’ٹو کرشر‘ کے طور پر بیٹسمینوں کے لیے دہشت کی علامت تھے۔لیکن ایک ایسے وقت میں جب وہ اپنے عروج پر تھے اور وسیم اکرم کے ساتھ ان کی جوڑی دنیا کے سب سے خطرناک بولنگ اٹیک کا روپ دھارچکی تھی وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے اور انہیں 1992 کے عالمی کپ میں شرکت سے محروم ہونا پڑا۔(جاری ہے)
وقار یونس کی وجہ شہرت تیز رفتار سوئنگ بولنگ سے اسٹمپس کو اکھاڑ پھینکنے کے ساتھ ساتھ حریف بیٹسمینوں کے پنجے زخمی کرنے کی تھی۔
وہ اپنی خطرناک یارکر کی وجہ سے ’ٹو کرشر‘ کے طور پر بیٹسمینوں کے لیے دہشت کی علامت تھے۔ وسیم اکرم کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مقبول ہوئی۔1996 کے عالمی کپ میں وقاریونس کے لیے ابتدائی میچوں میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا اور انہوں نے پانچ میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کرلی تھیں۔تاہم پھر بھارت کے خلاف بنگلور میں کوارٹر فائنل میچ ان کے لیے ناخوشگوار ثابت ہوا جس میں وہ اجے جدیجہ کی جارحانہ بیٹنگ کی زد میں آئے جنہوں نے ان کے نویں اوور میں 18 اور آخری اوور میں 22 رنز بناڈالے۔1999 کے عالمی کپ سے بھی وقاریونس کی خوشگوار یادیں وابستہ نہیں ہیں۔اگرچہ پاکستانی ٹیم اس ورلڈ کپ کا فائنل کھیلی لیکن وقاریونس کے لیے وہ صرف ایک میچ کا عالمی کپ ثابت ہوا۔وہ جس واحد میچ میں کھیلے اسے یقیناً یاد نہیں رکھنا چاہیں گے کیونکہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ تھا جس میں پاکستانی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی تھی۔یہ شکست جان بوجھ کر ہارنے کے الزامات کی وجہ سے متنازع بن گئی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس کی تحقیقات کے لیے ’بھنڈاری کمیشن‘ بنانا پڑا تھا۔وقار یونس نے اس میچ میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے نو اوورز میں 36 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں لیکن اس کے باوجود وہ اگلے کسی بھی میچ کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔2003 کے عالمی کپ میں وقار یونس پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے لیکن اس موقع پر اس طرح کی خبریں بھی ذرائع ابلاغ کی زینت بنیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم اکرم کو کپتان بنانا چاہتا ہے جن کے بارے میں جسٹس قیوم رپورٹ میں یہ واضح کردیا گیا تھا کہ انہیں مستقبل میں کپتانی نہ دی جائے۔پاکستانی ٹیم عالمی کپ میں آسٹریلیا انگلینڈ اور بھارت جیسی بڑی ٹیموں سے ہار کر گروپ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی اور خود وقاریونس کی بولنگ بھی خاصی مایوس کن رہی۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انہیں امپائر ڈیوڈ شیپرڈ نے اینڈریو سائمنڈز کو بیمر کرانے کی پاداش میں بولنگ سے روک دیا۔بھارت کے خلاف اہم میچ میں اگرچہ انہوں نے لگاتار گیندوں پر سہواگ اور گنگولی کو آوٴٹ کردیا لیکن اس کے بعد وہ خاصے مہنگے ثابت ہوئے۔اس عالمی کپ کے ساتھ ہی وقار یونس کا بین الاقوامی کریئر بھی اختتام کو پہنچا۔2006 میں وہ پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ بنے لیکن 2007 کے عالمی کپ سے قبل انہوں نے اس عہدے سے استعفی دے دیا۔وقاریونس 2011 کے عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کے کوچ تھے اور یہاں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی جہاں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت