پنجاب بھر میں یوم شہدائے پولیس( کل) منایا جائے گا

تمام شہروں میں شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی

اتوار 22 مارچ 2015 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) فرض کی راہ میں جام شہادت نوش پانے والے پولیس ملازمین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پنجاب بھر میں (کل) 23مارچ بروزپیر کو یوم پاکستان کے موقع پر یوم شہدائے پولیس بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام شہروں میں شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں پولیس افسران اور شہدائے پولیس کے پسماندگا ن و اہلخانہ بھی شرکت کریں گے۔ اس ضمن میں فیصل آباد پولیس لائن میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباداحسان طفیل اور سٹی پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک ہوں گے جبکہ تقریب میں دیگر حکام اور پولیس ملازمین کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں