پاکستان سمیت دنیا بھر میں میں تب دق کا عالمی دن (پرسوں ) منایا جائے گا

اتوار 22 مارچ 2015 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں میں تب دق کا عالمی دن )منگل کومنایا جا رہا ہے۔ پاکستان تپ دق( ٹی بی) کے مریضوں میں سالانہ 4 لاکھ 20ہزار افراد کا اضافہ تشویشناک ہے جن میں اکثریت خواتین کی ہے ۔ گلوبل ٹیوپر کلوسس کنٹرول پروگرام جو عالمی ادارہ صحت چلا رہا ہے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں 6ویں نمبر پر ہے جہاں پر لاکھ میں سے 181افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ٹی بی کا مرض بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بڑی وجوہات بے رو ز گاری ہے جن میں غربت /گنجان آبادی، آلودگی اور ڈپریشن قابل ذکر ہیں۔ دنیا بھر میں 2ارب افراد کی ٹی بی کے جراثیم سے متاثرہیں ان میں سے 170کو پھیپھڑوں اور باقی 11کو ہڈیوں، انتڑیوں، مہرے اور دماغ کی ٹی بی ہے۔ دنیا میں 2ارب افراد ٹی بی کے جراثیم سے متاثر ہیں جن سے 6کروڑ کا تعلق پاکستان ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال ٹی بی کے 20لاکھ نئے مریضوں کا اضافہ ہوتا ہے۔ان میں سے 4لاکھ 20ہزار کا تعلق پاکستان سے ہے۔جبکہ ہر سال دنیا بھر میں 6لاکھ افراد مرض ٹی بی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔طب یونانی میں ٹی بی کا 100%علاج موجود ہے۔حکومت طب یونانی کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کرے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں