سزا اورجزا کے موثر نظام کے ذریعے اداروں کی کارکردگی بڑھائی جا سکتی ہے‘شہبازشریف
4گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں محکموں کی استعدادکار بڑھانے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیاگیا پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیاہے،وژن کو عملی شکل دینے کیلئے محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے قوموں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کیلئے ٹھوس فیصلے او راقدامات اٹھانا پڑتے ہیں،اے سی آر سسٹم کو بھی بہتر بنانے کی ضرور ت ہے قائداعظم سولر پارک کا قیام اور 100میگا واٹ کے سولر منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل محنت اورجذبے سے کام کرنے کی اعلیٰ مثال ہے ‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
اتوار 22 مارچ 2015 16:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں محکموں کی استعدادکار بڑھانے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس 4گھنٹے تک جاری رہا جس میں ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے متعدد تجاویز پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدمات کی فراہمی کے نظام میں بہتری لانے کیلئے محکموں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں ۔
قوموں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے ٹھوس فیصلے او راقدامات اٹھانا پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سزا اورجزا کے موثر نظام کے ذریعے اداروں کی کارکردگی بڑھائی جا سکتی ہے ۔اے سی آر سسٹم کو بھی بہتر بنانے کی ضرور ت ہے ۔(جاری ہے)
اے سی آر سسٹم کو بھی آئی ٹی بیسڈ ہونا چاہیے- پنجاب حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایسا نظام بنانے کی ضرورت ہے جس میں ادارے بہتر انداز میں عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔وزیراعلیٰ نے اصلاحات کے حوالے سے 6رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے یہ کمیٹی 8روز میں ادارہ جاتی اصلاحات کے بارے میں حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کامیابی کے لئے وژن ،عملدرآمد ،کارکردگی اور انتھک کاوشیں ضروری ہیں-فرسودہ سسٹم کی بہتری کے لئے تیزی سے اقدامات اٹھانا ہوں گے - قائداعظم سولر پارک کا قیام اور 100میگا واٹ کے سولر منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل لگن ،محنت اورجذبے سے کام کرنے کی اعلیٰ مثال ہے- ملک و قوم کی ترقی کے لئے فرسودہ نظام میں بہتری لانے کا وقت آ گیا ہے - وژن کو عملی شکل دینے کے لئے اہلیت، محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے -انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کو عوام کی خدمت کو شعار بنانا چاہیے-چیئرمین واپڈا ظفرمحمودنے اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن، رانا مشہود احمد خان ، اراکین صوبائی اسمبلی رانا ثنا الله ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر اعجاز نبی ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات اور مختلف محکموں کے سیکرٹری صاحبان کے علاوہ متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل کی ملاقات
مریم نواز سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری منیجر ذیشان احمد شیخ کی ملاقات
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا