اسٹرابیری‘ انسانی جسم کو جوان رکھتی ہے:حکیم قاضی ایم اے خالد
اسٹرابری جوڑوں کے درد ‘گنٹھیا ‘سرطان‘بلڈ پریشر‘ امراض چشم سمیت متعدد امراض میں موثر ہے
اتوار 22 مارچ 2015 17:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسر حکیم قاضی ایم اے خالد نے”ہیلتھ پاک “کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ہفتہ وار تقریب میں اسٹرابیری کی افادیت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹرابیری گلاب کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اسے محبت کی علامت اور صحت کی ضمانت بھی کہا جاتا ہے چھ سو سے زائد اقسام کی اسٹابیریزپاکستان سمیت دنیا بھرمیں آئسکریم، ملک شیک ودیگرمشروبات، میٹھے پکوان اور سلاد کی جان ہے۔
94فیصد امریکیوں کے ساتھ ساتھ اب( پاکستان میں اس کی وافر کاشت کی وجہ سے )پاکستانیوں کی بھی کثیر تعداد اسٹرابیری استعمال کررہی ہے۔جدید طبی تحقیقات کے مطابق اسٹرابیری کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے اور صحتمند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔(جاری ہے)
اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے نیزفولیٹ اور مانع تکسید اجزاسرطان سے بچاؤ کرتے ہیں اسی وجہ سے اسٹرابیری کھانے والا کینسر جیسے مہلک مرض کا شکار نہیں ہوتا، اسٹرابری میں فائبر (غذائی ریشہ) سیلی کون، پوٹاشیم، میگنیشیم، جست، آیوڈین ‘فولک ایسڈ، فلیوونائڈز، فائیٹو کیمیکلز‘ وٹامن بی ۲،بی۵،بی۶اورمیگنیزکی کافی مقدار پائی جاتی ہے، حکیم خالد نے کہا کہ اسٹرابیری میں بیس مختلف اجزااینٹی ایجنگ صلاحیت رکھتے ہیں جس کے باعث یہ جھریوں اور بڑھاپے سے بچا کر انسانی جسم کو جوان رکھتی ہے۔
اسٹرابیری جوڑوں کے درد اورگنٹھیا کے مرض میں فائدہ مند ہے۔ امراض چشم میں انتہائی مفید ہے ‘بینائی کے نقائص‘بصری اعصاب کی تقویت ‘آنکھوں کی انفیکشن میں کارآمد ہے ۔اسٹرابیری میں موجود فائٹوکیمیکلزکولیسٹرول لیول کونارمل رکھتے ہیں جبکہ یہ پوٹاشیم اور میگنیشیم کی بدولت ہائی بلڈ پریشرمیں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔اسٹرابیر ی کھانے سے قوت مدافعت بحال رہتی ہے جس کی وجہ سے نزلہ زکام سمیت بیشتر اقسام کی انفیکشینزسے بدن انسانی محفوظ رہتا ہے۔اسٹرابیری میں موجود فائٹونیوٹرنٹس ‘سوجن یعنی ورم کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسٹرابیری میں ایک معدنی جز بورون پایا جاتا ہے جو خواتین کے جسم میں زنانہ ہارمونز کی سطح بڑھا دیتا ہے جس سے یہ بیشتر نسوانی امراض میں بھی فائدہ مند ہے اس میں موجودفلیونائڈزمزمن امراض ‘سرطان،امراض قلب،بلند فشار خون ‘دانتوں کے امراض اور ہڈیوں کی کمزوری میں فائدہ مند ہیں، اسٹرابری کھانے سے پیاس کم لگتی ہے اسٹرابری کا بیرونی استعمال رنگت میں نکھارکے علاوہ ایکنی وچھائیوں کودور کرکے چہرہ خوبصورت بناتاہے۔گردے، پتے اور جگر کے پیچیدہ امراض کی صورت میں اسٹرابریز کھانے سے پرہیز کیا جائے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مسابقتی کمیشن نے مہنگی مرغی کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
مسلم حکمرانوں کو متحدہوکر فلسطینیوں کیساتھ کھڑا ہوناچاہیے ‘سنی علما کونسل
عوام گھروں سے نکلیں پی ٹی آئی امیدواروں کوکامیاب بنائیں‘فرخ جاوید مون
لاہورپولیس ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کیلئے سرگرم
رابی پیرزادہ کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعائوں کی اپیل
انسانی سمگلنگ کے منظم گینگ کے سرغنہ سمیت 4ملزمان گرفتار
اے این ایف کا کریک ڈائون جاری ،39کلو منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے
ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور زون میں کریک ڈائون
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی 21نشستوں پرضمنی انتخابات (کل )ہونگے ،موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش
-
بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کو روکنے ووٹ کی حفاظت کا پیغام دیا ہے‘ علیمہ خان
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
حکومت نے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران مقامی بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لیا. اسٹیٹ بینک
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی