یوم پاکستان کا آغاز، لاہور میں 21 توپوں کی سلامی

پیر 23 مارچ 2015 10:49

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مارچ 2015 ء) : لاہور میں یوم پاکستان کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا، پاک فوج کی جانب سے یہ سلامی بیدیاں روڈ برکی میں دی گئی جس میں فوجی جوانوں نے علی الصبح 6 بجے اپنے روائتی انداز میں توپوں کی سلامی دی. جبکہ نزدیکی علاقوں کے رہائشی بھی اس موقع پر موجود تھے، ملک بھر میں آج سکیورٹی کو سخت رکھا گیا ہے جب کہ مساجد میں ملک کی سلامتی و ترقی کی دعائیں بھی مانگی گئیں.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں