جمہو ریت کے تسلسل کیلئے سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ افراد کو اپنی صفوں سے باہر نکالنا ہو گا‘ چوہدری محمد سرور
پیر 23 مارچ 2015 12:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)سابق گورنرپنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جمہو ریت کے تسلسل کیلئے سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ افراد کو اپنی صفوں سے باہر نکالنا ہو گا، ایم کیو ایم کو نائن زیرو پر چھاپے پر ناراض نہیں ہونا چاہیے ،سکیورٹی اداروں کو میرے گھر پر بھی چھاپے کا حق ہے،ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام نے ثابت کردیا ہے کہ ملک کا کریمنل جسٹس ناکام ہوچکا ہے،جوڈیشل کمیشن عام انتخابات میں دھاندلی کر نیوالوں کو بے نقاب کر دے گا،موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مسائل کے سواکچھ نہیں دیا ،تحر یک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔
آرائیں کنونشن سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی شفاف تحقیقات جمہو ریت اور ملک کے مفاد میں ہے کیونکہ کسی کو اس بات کا حق نہیں کہ وہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارے ،جوڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہو نگے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کسی ایک جما عت یا فرد نہیں پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو مسئلہ ہے اور پوری قوم کو متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ہاتھوں کو مضبوط کر نا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز بھی دہشت گرد ہیں اور ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔ایم کیوایم کو نائن زیر وپر ر ینجرزکے چھاپے پر ناراض ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کو جرائم پیشہ لوگوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام نے ثابت کردیا ہے کہ ملک کا کریمنل جسٹس ناکام ہوچکا ہے اس میں پریشانی کی بات ہے کہ ہمارا نظام ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ غیر معمولی حالات میں فوجی عدالتیں بنائی ہیں اب ہونا یہ چاہیے کہ ہم اپنے عدالتی اور پولیس کے نظام کو بہتر بنائیں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ