عمران خان بتائیں خیبرپختونخواہ میں عوام کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے ‘ عرفان دولتانہ

پیر 23 مارچ 2015 12:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ خیبرپختونخواہ میں عوام کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے اوراب تک کتنے لوگوں کو روز فراہم کیا جاچکا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ”اپنا روز گارسکیم“صوبے کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے اور گزشتہ ساڑھے 6برس کے دوران پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی فلاح وبہبود او ران کو با اختیار بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ”اپنا روز گار سکیم “بھی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی ٹھوس حکمت عملی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے - انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے 50ہزار گاڑیوں کے پیکیج کے حوالے سے 2 ارب روپے سے زائد کی کمی کرائی ہے اور جب ڈالر کے مقابلے میں ین سستا ہوا تو اس کا فائدہ بھی لیا گیا او راس مد میں 40کروڑ روپے کم کرائے گئے ۔

اس طرح مجموعی طو رپر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پنجاب حکومت نے کمپنی کے ساتھ بات چیت کر کے 2ارب 40کروڑ روپے کم کرائے اور عوام کے لئے اربوں روپے کے وسائل بچائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں