ہیڈکوچ وقاریونس اور دیگر سپورٹ سٹاف اپریل کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گا

پیر 23 مارچ 2015 16:33

ہیڈکوچ وقاریونس اور دیگر سپورٹ سٹاف اپریل کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقاریونس اور دیگر سپورٹ سٹاف اپریل کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ہیڈکوچ وقاریونس اور دیگر سپورٹ سٹاف اپریل کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

وقاریونس سڈنی میں مقیم اپنی فیملی کے ساتھ دو ہفتے گزاریں گے جبکہ بیٹنگ ،فیلڈنگ کوچز اور ٹرینر زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں چھٹیاں گزارنے کے بعد لاہور آئیں گے جہاں دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگا۔ وقاریونس 2اپر یل جبکہ باقی سٹاف دودن تاخیر سے پہنچے گا ۔نئے کپتان اور ٹیم کا اعلان بھی وقاریونس کی آمد کے بعدمشاورت سے ہی کیا جائے گا۔دورہ بنگلہ دیش کیلئے تربیتی کیمپ ایک ہفتے پر محیط ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں