حکومت کے اعلان کے برعکس یوم پاکستان پر بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا

پیر 23 مارچ 2015 17:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) حکومت کے اعلان کے برعکس یوم پاکستان پر بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ، عام تعطیل کے باوجود مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں 9سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر صبح چھ سے رات نو بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اسکے برعکس شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہا ۔ عام تعطیل کے باعث سرکاری اور نجی ادارے بند ہونے کے باوجود مختلف شہری علاقوں میں 7سے 9جبکہ دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔ غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں