عزم پاکستان پر یڈ ‘(ن) لیگی اور تحر یک انصاف کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہو تے ہوتے رہ گئی ،(ن) لیگی کارکنان نوازشر یف اور تحر یک انصاف کے کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے

پیر 23 مارچ 2015 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) عزم پاکستان پر یڈ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان وزیر اعظم نوازشر یف اور تحر یک انصاف کے کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے جبکہ مین مارکیٹ میں دونوں جما عتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہو تے ہوتے رہ گئی ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز عزم پاکستان پر یڈ دیکھنے کیلئے آنیوالے شر کاء میں (ن) لیگ اور تحر یک انصاف کے چاہنے والے بھی شر یک ہوئے اور اپنے قائدین کے حق میں نعر ے بازی کرتے رہے مگر مین مارکیٹ کے قر یب (ن) لیگ کے منیب اور تحر یک انصاف کے وقار علی اورزعیم نامی کارکنان جب نعرے بازی کر رہے تھے تو ان میں کسی بات پر تلخ کلامی بھی ہوگئی تاہم وہاں موجود دیگر افرادکی وجہ سے ان میں ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں