الطاف حسین کو انٹر پول کے ذر یعے پاکستان لانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

منگل 24 مارچ 2015 10:58

الطاف حسین کو انٹر پول کے ذر یعے پاکستان لانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو بذریعہ انٹر پول پاکستان لانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صولت مرزا کے وڈیو بیان کی روشنی میں الطاف حسین کو انٹر پول کی مدد سے پاکستان واپس لایا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی پیروی کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ وہ مقدمات کی تفتیش پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔ اس کے علاوہ حیدرعبا س رضوی اور بابر غوری سمیت صولت مرزا نے اپنے بیان میں ایم کیو ایم کے جن رہنماوٴں کے نام لئے ہیں انہیں ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں