پاکستانی ٹیم کا دورہ ، پی سی بی کا تین رکنی وفد رواں ہفتے بنگلہ دیش جائے گا

منگل 24 مارچ 2015 11:21

پاکستانی ٹیم کا دورہ ، پی سی بی کا تین رکنی وفد رواں ہفتے بنگلہ دیش جائے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کا تین رکنی سیکیورٹی وفد رواں ہفتے بنگلہ دیش جائے گا۔ قومی ٹیم کیلئے سربراہان مملکت جیسی سیکیورٹی مانگی جائیگی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کی لئے پی سی بی کا تین رکنی وفد رواں ہفتے بنگلہ دیش جائیگا، وفد میں لاجسٹک اورسیکیورٹی منیجربھی شامل ہوں گے، وفد قومی ٹیم کے دورے کیلئے سیکیورٹی اوردیگرانتظامات کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا وفد بنگلہ دیشی حکام سے قومی ٹیم کوسربراہان مملکت جیسی سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کریگا، سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں قومی ٹیم دوٹیسٹ، تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ پرمشتمل سیریزکھیلنے کیلئے اپریل کے وسط میں بنگلہ دیش جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں