امن پسند معاشرہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ‘ اداکارہ خوشبو

منگل 24 مارچ 2015 12:13

امن پسند معاشرہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ‘ اداکارہ خوشبو

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) معروف اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ امن پسند معاشرہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی تاکہ ایک صحت مند اور پر امن پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا جا سکے ۔ موجودہ دور کا کمرشل تھیٹر شائقین ڈرامہ کی ڈیمانڈ کے عین مطابق پیش کیا جا رہا ہے تاہم اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ رقص کے ساتھ کردار نگاری کو اولین فوقیت دی ہے جس کی بدولت میرے پرستار میرے فن کی قدر کرتے ہیں جو میرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں