لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 2بیٹیاں جاں بحق ،تین افراد زخمی

منگل 24 مارچ 2015 13:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) لاہور میں گوالمنڈی کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 2بیٹیاں جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں برف خانہ چوک کے قریب پیش آیا جہاں مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر باپ اور 2بیٹیاں جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبہ ہٹایا اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شوکت، نور فاطمہ اور دعا کے نام سے ہوئی اور بچیوں کی عمریں 4 سے 5سال کے درمیان تھیں۔ واقعے میں تین افراد 40سالہ ستار ، 26سالہ شوکت اور اقبال زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوالمنڈی کے علاقہ میں چھت گرنے سے باپ اور دو بچیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے چھت گرنے کے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں