صولت مرزا حکومت سندھ کے مجرم ہیں انکو پنجاب منتقل نہیں کیا جا سکتا‘آئی جی جیل پنجاب

منگل 24 مارچ 2015 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) آئی جی جیل خانہ پنجاب فاروق نذیرنے کہا ہے کہ صولت مرزا حکومت سندھ کے مجرم ہیں، قانون کے مطابق انہیں مچھ جیل سے پنجاب منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ صولت مرزا کی مچھ جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے حوالے سے تاحال کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے‘ صولت مرزا کو مچھ جیل کے علاوہ صرف سند ھ کی کسی جیل میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں