اسٹیج اداکارہ شانزہ خان لاہور میں قاتلانہ حملے میں بچ گئیں‘ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے حملہ آواروں کی تلاش شروع کر دی

منگل 24 مارچ 2015 14:48

اسٹیج اداکارہ شانزہ خان لاہور میں قاتلانہ حملے میں بچ گئیں‘ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے حملہ آواروں کی تلاش شروع کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) اسٹیج اداکارہ شانزہ خان لاہور میں قاتلانہ حملے میں با ل بال بچ گئی جبکہ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے حملہ آواروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق شانزہ خان قذافی سٹیڈیم میں سٹیج ڈرامہ میں پر فارمنس کے بعد جب اپنی گاڑی پر سنٹر پوائنٹ گلبرگ پہنچی تو نامعلوم حملہ آواروں نے انکی گاڑی پر فائر نگ کی اور بعدازں موقعہ سے فرار ہوتے ہوئے گاڑی کے شیشیوں کو بھی توڑ دیا جبکہ پو لیس نے شانزہ خان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے اس حوالے سے شانزہ خان نے بتایا کہ انکی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ مجھے اس طر ح کی حر کتوں سے شوبز سے دور کر لیں گا تو ایساکسی صورت ممکن نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں