لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے نئے آبی ذخائر تعمیر کئے جائیں‘ افتخار بشیر

منگل 24 مارچ 2015 16:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرسابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ ملک کو اندھیرں سے نجات دلانے کیلئے کالاباغ ڈیم سمیت نئے آبی ذخائر کی تعمیر نا گزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی بدحالی کی بنیادی وجہ بلاشبہ توانائی کا بحران ہی ہے، اگر کالاباغ ڈیم سیمت و دیگر آبی ذخائر تعمیرہو جائیں،تو پاکستان میں سبنر انقلاب آ جائے گا جس سے ملکی معیشت مضبوط ہو جائے گی۔

افتخاربشیر نے کہا کہ ہمارے موجود آبی ذخائراور پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد دن بدن کم ہو رہی ہے،اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ 2015تک آبی ذخائرتعمیر نہ کیے گئے تو ملک میں پانی کی قلت بحرانی کیفیت اختیار کر جائے گی۔

(جاری ہے)

اور عوام پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہے پانی کی قلت سے بچنے کیلئے کالاباغ ڈیم،دیامر،بھاشا،مہمند،اکھوڑی، بونجی،کرم تنگی،منڈا،داسو ڈیم فوری تعمیر کیے جائیں،موجود ہ حکومت نئے آبی ذخائر کی تعمیرکے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں اور جس طرح تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر لایا گیا اس طرح نئے آبی ذخائر تعمیر کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائیبلکہ تمام صوبوں کی اتفاق رائے سے ان کی تعمیر کا جلد آغاز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں