سیالکوٹ لاہور موٹروے کا ہمارا منصوبہ ختم کر کے ایکسپریس وے یاد آ گیا: چودھری پرویزالٰہی
منگل 24 مارچ 2015 17:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ لاہور موٹروے کی تعمیر کا ہمارا منصوبہ سات سال قبل نواز، شہبازشریف نے پنجاب میں حکومت سنبھالتے ہی ختم کر دیا تھا لیکن اب نوازشریف کو ایکسپریس وے یاد آ گیا ہے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ سیالکوٹ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس میں رہنما و کارکن شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ موٹروے کی تعمیر 5سال قبل مکمل ہو جانا تھی جس سے لاہور اور سیالکوٹ میں سفر کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے سے کم ہو کر صرف 45منٹ رہ جاتا اس کیلئے ہماری حکومت نے تمام اقدامات مکمل کر لیے تھے، لینڈ ریکوزیشن کیلئے بھی فنڈز دے دئیے تھے جو چھوٹا بھائی شہبازشریف واپس لے گیا۔(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ موٹروے پر چین کے تعاون سے دو انڈسٹریل اسٹیٹس کے علاوہ جرمنی اور سویڈن کے تعاون سے دو پولی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بھی قائم کی جا رہی تھیں لیکن جب ن لیگ کی حکومت نے موٹروے کا منصوبہ ختم کیا تو ان ممالک نے یہ یونیورسٹیاں بھارت منتقل کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے اپنے انتقامی رویہ سے سیالکوٹ، گجرات سمیت گوجرانوالہ ڈویژن کے عوام کو سفر کے علاوہ تعلیم کی جدید ترین سہولتوں سے محروم کر دیا اور یہ علاقہ کئی سال پیچھے چلا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ لاہور میں رنگ روڈ کی تعمیر کا کریڈٹ لے کر دونوں بھائی حقائق کو جھٹلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کیونکہ لاہور رنگ روڈ کا منصوبہ امریکی ماہر کی مشاورت اور سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب میں میری حکومت نے شروع کیا اور اس کا ڈیزائن لاہور کی اگلے 30سال تک کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فائنل کیا گیا جبکہ شہبازشریف نے اس میں ایک فٹ تک کا اضافہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز، شہباز شریف نے ہمارے دور کے میگا منصوبے ختم کرتے ہوئے یہ نہیں سوچا کہ اس سے متعلقہ علاقوں، عوام اور ملک کا کتنا ناقابل تلافی نقصان ہو گا جن میں لاہور ریپڈ ماس ٹرانزٹ ٹرین، مبارک سنٹر، لاہور سپورٹس سٹی جیسے عظیم الشان منصوبے شامل تھے۔ وفد میں چودھری مقصود احمد، سلیم بریار، انصر بریار، ذوالفقار گھمن اور خلیل بھٹی شامل تھے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت