ٹی بی کے عالمی دن پر شالا مار ہسپتال میں آگاہی واک
منگل 24 مارچ 2015 17:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز ٹی بی کا عالمی دن منایا گیااس حوالے سے مختلف تقاریب ،سیمینارز اور آگاہی واکس کا انعقاد کیا گیا شالا مار ہسپتال میں بھی سیمینار منعقد کیا گیا ۔ جس میں سینئر ڈاکٹرز نے ٹی بی کے مرض اس کے علاج اور بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ ٹی بی کی بنیادی وجہ غربت اور لوگوں میں آگاہی نہ ہونا ہے۔
بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے ٹی بی کا مرض ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہوجاتا ہے ۔ ڈاکٹر ز کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص سے اس کا علاج ممکن ہے تاہم یہ ایک لمبا علاج ہوتا ہے جس کے لیے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے ۔علاوہ ازیں شالامار ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔(جاری ہے)
جہاں آنے والے مریضوں کو مفت طبی مشورے اور ادویات فراہم کی گئیں۔
کیمپ میں آنے والے مریضوں کو ضروری ٹیسٹوں کی رعائتی نرخوں پر سہولت بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ٹی بی کے مرض سے آگاہی کے لیے واک ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے ۔ شالا مار ہسپتال کے سینئرڈاکٹر سلیم الزمان ادھمی کی قیادت میں ڈاکٹرز نے لوگوں کو ٹی بی کی علامات اور اس سے بچاو کی تدابیر بتائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے ۔ واک میں چیف ایگزیکٹو شالامار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئیر (ر )انیس احمد اور چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال پروفیسر احمد وسیم یوسف اور ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف نے بھرپور شرکت کی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے حوالے سے اجلاس ،وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر ..
جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر میں برن پری وینشن واک اور آگاہی سیمینار کا انعقاد
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ
ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن جنرل ہسپتال نے ڈاکٹر نعمان شاہد (مرحوم)کیلئے اجتماعی دعا و قرآن خوانی کرائی ..
ہائیکورٹ کا توہین عدالت کے مرتکب وکیل کی سزا کا تحریری فیصلہ جاری
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
انتخابی اضلاع میں دفعہ 144پنجاب میں سول آمریت کی علامت ہے‘ ملک احمد بھچر
بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
بھارت سے آئے سکھ یاتری کرتار پوراورگورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد میں حاضری کے بعد لاہور پہنچ گئ
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد کی ملاقات
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے