پاک فوج نے دلیرانہ موقف اپنا کر پاکستانی قوم کو ایک نیا جوش اور ولولہ دیا ہے، ڈاکٹر محمد امجد،
گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے،بیان
منگل 24 مارچ 2015 20:50
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) آ ل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے ایک بیان میں پاک فوج کو ضرب عضب اور دہشت گردوں کے خلاف پورے ملک میں بے مثال کامیابی حاصل کرنے اور 23مارچ کو کامیاب پریڈ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دلیرانہ موقف اپنا کر پاکستانی قوم کو ایک نیا جوش اور ولولہ دیا ہے اور لوگوں کے دلوں سے خوف کی فضا دور کرکے ایک بھر پور خو شی کا موقع فراہم کرتے ہوئے پاکستانی شہداء کو شاندار خراج تحسین پیش کیا کہ انکی بے مثال قربانیوں کی وجہ سے آج وطن عزیز محفوظ ہا تھوں میں ہے اور دہشت گرد اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کا سی ڈبلیو سی اور سی ای سی کا بھر پور اجلاس قائد آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف کی قیادت پہ اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں بڑی تعداد میں ملک بھر اور بیرون ملک سے ارکان آل پاکستان مسلم لیگ نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
موجودہ حکومت اور اپوزیشن کو پرویز مشرف فوبیا ہے جونہی آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پروگرام ہوتا ہے یا پرویز مشرف کا انٹرویو آتا ہے یہ پریشان ہو کر منفی بیان بازی شروع کر دیتے ہیں ۔
اگر پرویز مشرف کا کوئی کردار نہیں تو خوف کس چیز کا ؟ انکو کیوں الیکشن سے باہر رکھا گیا؟ اور انکے خلاف بے بنیاد سیاسی کیس بنا کر الجھایا گیا جمہوریت کا حق تو یہ تھا کہ انھیں الیکشن لڑنے دیا جاتااور فیصلہ قوم کرتی کہ کس کا دور پاکستانی عوام کے لیے سنہری تھایا نہیں؟ انشاء اللہ آل پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری