پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 40فیصد کمی کے باوجود آئل کمپنیوں نے موبل آئل کی قیمتو ں میں کوئی کمی نہ ہوسکی ،
ملک کے اندر ملکی اور غیر ملکی آئل کمپنیوں کے مختلف برینڈز کے موبل آئل کی قیمتیں 220روپے لٹر سے لے کر 630روپے لٹر تک ہیں، مارکیٹ میں کھلے ڈرموں میں بھی مختلف آئل کمپنیوں کے نام سے غیر معیاری موبل آئل کی فروخت جاری
منگل 24 مارچ 2015 22:06
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء )حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 40فیصد کمی کے باوجود آئل کمپنیوں نے موبل آئل کی قیمتو ں میں کسی قسم کی کمی نہیں کی اس کے برعکس موبل آئل کی قیمتو ں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ملک کے اندر ملکی اور غیر ملکی آئل کمپنیوں کے مختلف برینڈز کے موبل آئل کی قیمتیں 220روپے لٹر سے لے کر 630روپے لٹر تک ہیں۔
اسی طر ح مو بل آئل کا تین لٹر کاڈبہ 1250روپے سے لے کر 1850 روپے میں فروخت کیاجا رہا ہے ۔مارکیٹ میں کھلے ڈرموں میں بھی مختلف آئل کمپنیوں کے نام سے غیر معیاری موبل آئل بھی فروخت کیا جا رہاہے جس کی قیمت 150سے180روپے لٹر ہے جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں نے نکلنے والا گندہ آئل دوبارہ ری سائیکل کر کے بھی فروخت کیا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
مختلف کمپنیاں مو بل آئل اسی قیمت پر فروخت کر رہی ہیں جب پٹرول کی قیمت 110روپے لٹر تھی ملک میں پٹرول 70.8-روپے فی لٹر فروخت ہو رہاہے لیکن موبل آئل کی قیمتوں میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی ۔
دکانداروں کا کہناہے کہ جب تک کمپنیوں والے موبل آئل کی قیمتیں کم نہیں کریں گے ہم قیمتیں کم نہیں کر سکتے جبکہ آئل کمپنیوں نے موبل آئل کی قیمتوں میں کمی سے صاف انکار کر دیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنو عات کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے ملک میں پٹرول،ڈیزل،مٹی کا تیل،ہائی اکٹین تیل اور فرنس آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔شہری و سما جی حلقوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف اور وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی گیس شاہدخاقان عباسی سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پرملکی اور غیر ملکی موبل آئل فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قیمتیں کم نہ کرنے کا سختی سے نوٹس لیں اورملک میں فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناسب سے موبل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کرائی جائے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور بورڈ ، ہائر سیکنڈری پارٹ ون اصل امیدوار کی جگہ امتحان دینے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا
پاکستان تل کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے لیو ان کیشمینٹ بحال نہ کرنے پر 15مئی سے احتجاج کی کال دیدی
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
لاہور میں احتجاجی وکلاء اور پولیس کے مذاکرات ناکام ہوگئے
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
پیپلز پارٹی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی‘ رانا جمیل منج
جب تک نو مئی کے ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا‘ ملک افضل کھوکھر
لاہور اور کراچی میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24گھنٹے کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
پاکستان تل کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈاراورازبک وزیرخارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات
-
امریکہ میں پاکستانی سفیر سے پنجابی سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعظم سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے کمیٹی ..
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
-
میں کیوں معافی مانگوں؟ عمران خان کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو جواب
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج