وہاب ریاض نے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی ،

برائن لارا جیسے بلے باز کی طرف سے تعریف کرنا میرے لئے فخر اوراعزاز کی بات کی ہے‘ فاسٹ بالر

منگل 24 مارچ 2015 22:47

وہاب ریاض نے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی ،

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) پاکستان کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی ۔برائن لارا نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔وہاب نے عظیم کرکٹر کی جانب سے تعریف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں برائن لارا جیسے بلے باز کی طرف سے تعریف کرنا میرے لئے فخر اوربہت اعزاز کی بات کی ہے۔

(جاری ہے)

وہاب نے کہا کہ میں عظیم انسان کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں اور ان کی میزبانی کو اپنے لیے اعزاز سمجھوں گا۔وہاب ریاض آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور خصوصا شین واٹسن کے خلاف ان کی جارحانہ بالنگ دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ان کی اس شاندار بالنگ کی لارا، شین وارن سمیت دنیا بھر کے ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے بہت تعریف کی تھی۔لارا نے اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی جانب سے وہاب پر جرمانہ عائد کیے جانے پر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا جرمانہ ادا کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں