وقت بدل گیا یہ 70والی انڈسٹری نہیں ،نئے لوگوں کی آمد سے بڑی جدت آئی ہے ‘ لیلیٰ

بدھ 25 مارچ 2015 13:39

وقت بدل گیا یہ 70والی انڈسٹری نہیں ،نئے لوگوں کی آمد سے بڑی جدت آئی ہے ‘ لیلیٰ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری بہتری کی طرف گامزن ہے ،دورحاضر میں جیسا بھی کام ہورہا ہے ہمیں اس پر فخر کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انڈسٹری پر بلاوجہ کی تنقید کرتے ہیں جن کی انڈسٹری کیلئے کوئی خدمات نہیں ہیں ،ہمیں اپنی پروجیکشن خود کرنی ہوگی اور بلاوجہ کی تنقید سے اجتناب کرنا ہوگا ۔ لیلیٰ نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے ،یہ 70والی انڈسٹری نہیں ،نئے لوگوں کی آمد سے بڑی جدت آئی ہے اورنت نئے موضوعات پر انتہائی معیاری فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں جس سے فنکاروں اور عوام کے اعتماد میں اضافہ ہواہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں