انگلینڈ نے اداکارہ آفرین ، قسمت بیگ اور ندا چوہدری کو بلیک لسٹ کر دیا

بدھ 25 مارچ 2015 13:39

انگلینڈ نے اداکارہ آفرین ، قسمت بیگ اور ندا چوہدری کو بلیک لسٹ کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) انگلینڈ نے اداکارہ آفرین ، قسمت بیگ اور ندا چوہدری کو مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے اسٹیج ڈرامے کرنے پر بلیک لسٹ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ آفرین ، ندا چوہدری اور قسمت بیگ چند ماہ قبل ڈرامہ کرنے انگلینڈ گئی تھیں ، انہوں نے انگلینڈ کے مختلف شہروں میں پرفارم کیا ، اسی دوران انگلینڈ کے متعلقہ حکام نے اداکاراؤں سے ڈرامہ ورک پرمٹ طلب کیا تو اداکاراؤں نے موقف اپنایا کہ ان کے پاسپورٹ گم ہو چکے ہیں جس کے بعد تینوں اداکارائیں ٹریول ڈاکومنٹس کے ذریعے پاکستان واپس آئیں ۔

تاہم بعد ازاں انگلینڈ حکام نے تحقیقات کی تو یہ بات سامنے آئی کہ تینوں اداکاراؤں نے جھوٹ کا سہارا لے کر انگلینڈ میں غیر قانونی طریقے سے اسٹیج ڈرامے کیے ہیں جس کے بعد تینوں اداکاراؤں کو انگلینڈ میں بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں