چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے خالدمحمود کی ملاقات،کرکٹ امورپر تبادلہ خیال

بدھ 25 مارچ 2015 14:40

چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے خالدمحمود کی ملاقات،کرکٹ امورپر تبادلہ خیال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان سے سابق سربراہ پی سی بی خالد محمود نے ملاقات کی اورون ڈے ٹیم کی قیادت تجربہ کار کھلاڑی کو سونپنے کی تجویز دے دی،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین شہریار خان سے ورلڈ کپ اسکواڈ کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے ملاقات کی اور انہیں میگا ایونٹ کے حوالے سے قومی ٹیم کی میدان کے اندراورباہر کی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا جبکہ سابق چیئرمین خالد محمود نے بھی شہریار خان سے ون ٹو ون ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کے دوران خالد محمود نے بتایا کہ ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے ون ڈے کا کپتان کسی تجربہ کار کھلاڑی کو ہی بنانا چاہیے۔خالد محمود نے کرکٹ کی بہتری کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں تبدیلی اور پی سی بی کے آئین میں ترامیم کی بھی تجاویز دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں